ٹرک اور سوزوکی ہائی روف ميں تصادم کے نتیجے میں بچی جاں بحق

ٹرک اور سوزوکی ہائی روف ميں تصادم کے نتیجے میں بچی جاں بحق


کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر صبح سویرے تیز رفتار ٹرک اور سوزوکی ہائی روف میں تصادم ہوگیا، ٹريفک حادثہ کے نتیجے میں بچی جاں بحق جبکہ خواتين اور بچوں سميت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق تصادم تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،، حادثے میں ہائی روف کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،، ، ادھر نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب مکان سے خاتون کی لاش ملی ہے ، لاش کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے خاتون صائمہ کا شوہر بلال لاپتہ ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے لاش کو استپال منتقل کردیا ہے

Most Popular