سندھ کےمختلف اضلاع میں میٹرک کےبعدFAکےپیپرزبھی آؤٹ ہونامعمول بن گیا۔

سندھ کےمختلف اضلاع میں میٹرک کےبعدFAکےپیپرزبھی آؤٹ ہونامعمول بن گیا۔

گھوٹکی میں سکھر بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر کے امتحانات میں بوٹی مافیا کا راج ہے۔ تعلیم دشمن عناصر وقت سے قبل ہی پیپرآؤٹ کرانے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ گھوٹکی میں ایف اے کےامتحانات کے دوران بارہویں کا ریاضی کا پیپر بھی آؤٹ گیا۔ بوٹی مافیا نے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں بند کرنے کا حکم ہوا میں اڑادیا۔ آؤٹ ہونیوالا ریاضی کا پیپر فوٹو اسٹیٹ کے دکانوں پر سو روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ امتحانات کے دوران عملہ نقل روکنے کے بجائے مبینہ طور پرطلبا کو نقل کرانے میں مصروف نظر آتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی مجرمانہ خاموشی سے طلبا کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔ شہریوں نےسندھ کے وزیرتعلیم سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Most Popular