muthiمیں غذائی قلت معصوم بچوں کی زندگیوں کےچراغ گل کرنےمیں مصروف ہے۔موت نے2مزید بچوں کوآغوش میں لےلیا

muthiمیں غذائی قلت معصوم بچوں کی زندگیوں کےچراغ گل کرنےمیں مصروف ہے۔موت نے2مزید بچوں کوآغوش میں لےلیا

تھرپارکر کے موت اور بھوک کا راج قائم ہے. بھوک و افلاس اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث صوتحال ابتر نظر آتی ہے۔ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں ہلاکتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ غذائی قلت اور بیماریاں مسلسل موت بانٹنے میں مصروف ہیں۔ روزانہ ماؤں کی گود اجڑ رہی ہے اور وہ بے بسی کے ساتھ دکھ اور غم کی تصویر بنی ہیں۔
مٹھی کے سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی بھی مصیبت بن چکی ہے متعدد علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور متاثرین کے لیے امداد کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے۔ روزانہ کئی ماؤں کی گود اجڑنے پر بھی اقدامات نہ کئے جانا حکومت کے نااہلی کا ثبوت ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ دعوؤں کے برعکس ان کی عملی امداد کو ممکن بنایا جائے۔

Most Popular