کوئٹہ میںyoungڈاکٹرزاپنےمطالبات کےحق میں ڈٹ گئے

کوئٹہ میںyoungڈاکٹرزاپنےمطالبات کےحق میں ڈٹ گئے

صوبہ بلوچستان جہاں پہلے ہی ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہےاب ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی نے صورتحال کو مزید گھمبیر کر ڈالا، ینگ ڈاکٹرز سروسز سٹرکچر اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں،مطالبات کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف ڈاکٹروں نے او پی ڈیز بھی بند کر دیں، جس کے باعث دور دراز سے آنے والے مریض خوار ہو کر رہ گئے۔۔ایک طرف حکومت تو دوسری طرف ڈاکٹر بھی ایک قدم پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں دو بڑوں کی لڑائی میں نقصان ناصرف ہسپتالوں کا بلکہ مریض بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مسئلے کا فوری حل نکالیں۔ 

Most Popular