ینگ ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی پانچویں روزبھی جاری، محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کاعمل شروع کردیا
ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان معاملات مسلسل بگاڑ کی جانب گامزن ہیں۔ ایک طرف محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو سبق سکھانے کی ٹھان لی تو ینگ ڈاکٹروں نے بھی جناح ہسپتال میں خوب غنڈا گردی دکھائی۔ سڑکوں پرآنسو گیس کےشیل کھانے کےبعد مسیحاوں نے ہسپتالوں کو ہی احتجاجی پوائنٹ بنا لیا۔دوسری جانب ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ڈاکٹرز موجود نہ ہونے سے مریض خوار ہو گئے۔ہسپتالوں میں آپریشن بھی ملتوی ہونے لگے۔ محکمہ صحت کی جانب سے اب تک پچاس سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔