فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی

 فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی


ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز منیر شیخ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے سعیدآباد کے علاقے صدام چوک کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا،، ادھر رینجرز ذرائع کے مطابق راشد منہاس روڈ پر واقع لال فلیٹ کے قریب رینجرز کی بھاری نفری نے رہائشی عمارت کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی، جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق پولیس نے شارع نور جہاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے دس افراد کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب سرجانی ٹاؤن چھتیس بی نالے سے کئی روز پرانی ناقابل شناخت خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، ڈرگ روڈ اور لانڈھی میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔۔۔

Most Popular