گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ
جس سے ڈیموں اوردریاوں میں پانی کی سطح بلند ہوری ہے۔ بارشوں کے بعد گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ گڈوبیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ ننانوے ہزارچار سوبانوے کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ گڈوبیراج سے پانی کا اخراج دولاکھ چھیاسٹھ ہزاردو سو اٹھانوے کیوسک ہے۔ حکام کے مطابق بیراج میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔