شورکوٹ میں اڈا قاسم آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا

  شورکوٹ  میں اڈا قاسم آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا


حادثے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور کار سے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جسے گرفتار کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

Most Popular