کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سریاب روڈ کے بس اڈے پر کھڑی کوچ پرنامعلوم افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوچ کے اندر موجود ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف بس ڈرائیورزاور دیگرعملے نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جبکہ مقتول کی لاش کوگورنرہاؤس لے جانے کی کوشش بھی کی، پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے تاہم ابھی تک قتل کی وجہ اور ملزمان کی شناخت کے بارے میں کچھ پیش رفت نہیں ہوسکی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular