دین کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو عوام نے ٹھکرا دیا ہے ۔میاں نواز شریف ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے

دین کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو عوام نے ٹھکرا دیا ہے ۔میاں نواز شریف ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے

صدر اختر علی بٹ ۔ چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) دین کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو عوام نے ٹھکرا دیا ہے ۔ صدقے اور خیرات کی رقوم سے یورپ میں جائیدادیں بنانے والے خودساختہ شیخ السلام کی اصلیت سب کے سامنے آچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ اور چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے میڈیا سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام اور مریدوں کو سخت گرمی میں دین اور انقلاب کے نام پر سڑکوں پر ذلیل کروانے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کے اپنے بیٹے بمعہ اہل و عیال پیرس کی ٹھنڈی فضاؤں کے مزے لے رہے ہیں اور مریدوں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں۔ انقلاب اور دھرنے کے نام پر مریدوں کے مکانات اور زیورات بکواکر شیخ السلام نے خود یورپ میں جائدادیں خرید لیں اور صدقے اور خیرات کے لاکھوں ڈالر دیکر اپنے لئے نیشنلٹی خرید لی۔ طاہرالقادری اپنے آقاؤں کے اشارے پر پاکستان کی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ لیکن ان کو پہلے کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی ۔ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ ہر ڈال دیا ہے اور وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف نیں لاکھڑا کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کے عوام نے میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اور جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ٹھکرا دیا ہے۔

Most Popular