مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی فوج نے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف قتل و غارت کا سلسلہ بند نہ کیا

مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی فوج نے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف قتل و غارت کا سلسلہ بند نہ کیا

مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والا مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا،،، کلغام میں بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا،،، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،،، جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے،،، بھارتی فوجیوں نے رات کے اندھیرے میں بھی گھروں پر شیلنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا ،،، بھارتی درندوں کا گھروں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔۔۔ ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا،،، دوسری طرف کشمیریوں کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے،،، سفاک فوج نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج، فائرنگ شیلنگ اور پیلیٹ گنز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،،، پلواما میں شہید برہان وانی کے والد نے ہزاروں مظاہرین کی قیادت کی،،، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مظفر وانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے آزادی کیلئے دو بیٹے قربان کر دئیے اب اپنی بیٹی بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بدستور کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی بند ہیں،،، بھارتی فوجی درندے مقبوضہ وادی میں دندناتے پھرتے ہیں،،،بھارتی مظالم پر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Most Popular