نوجونواں اور سوسائٹی کو انتہا پسندی سے بچانا سب سے بڑی انسانیت کی خدمت ہے۔ ڈاکٹر حسن قادری

نوجونواں اور سوسائٹی کو انتہا پسندی سے بچانا سب سے بڑی انسانیت کی خدمت ہے۔ ڈاکٹر حسن قادری

تنگ نظری اور انتہا پسندی کے خلاف دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کرنا ھوگئی۔صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنلپیرس(صاحبزادہ عتیق سے ) نوجونواں اور معاشرے کو انتہا پسند سے بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے اور دور حاضرمیں اس عظیم فریضہ کو منہاج القرآن شرق سے غرب ادا کر رہا ہے انخیالات کا اظہار صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرانس میں نئے شامل ھونے والے رفقا کے اعزاز میں منعقدہ کنونشن میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا میں پھیلتی ھوئی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ دلیل اور عمل کے ساتھ کیا جائے۔نئے شامل ھونے والے احباب کوخوش آمدید کہتے ھوئے کہ منہاج القرآن  کی رفاقت اس گئے گزرے دور میں ایک نعمت سے کم نہیں اور شیخ السلام ڈاکٹر طاھرالقادری کی سنگت دونوں جہانوں میں آپ کے کام آئے گی ۔اس موقع پیرس کیمعروف سیاسی سماجی اور بالخصوص صحافی برادری نے منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا اورشیخ السلام ڈاکٹر طاھرالقادری کی قیادت پر بھرپور اعتماد اظہار کیا۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چودھری محمد اعظم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ منہاج القرآن فرانس کے دورازے آپ سب کے لیے ہمہ وقت کھلے اور آپ مجھے ہمیشہ اپنے درمیانپائےگئے۔اور میں اعلی قیادت کا بھی شکرگزار ھوں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے اسپیشل فرانس کے لیے وقت نکالا۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر طاھرالقادری کے پوتے حماد المصطفئ المدنی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

Most Popular