سکولوں میں پڑھائی کا دوبارہ آغاز کر دیا
وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں جس کے بعد سکول کھل گئے تین ماہ کی تعطیلات میں بچوں نے کھیل کود تو کیا ہی لیکن چھٹیوں کا کام بھی مکمل کرلیا۔ بچوں نے اپنا ہوم ورک اساتذہ کوچیک بھی کرایا
سکولوں میں پڑھائی کا دوبارہ آغاز کر دیا ۔بریک میں بچے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ اٹھکلیاں کرتے خوش دکھائی دئیے، بچوں کا کہنا تھا کہ آج سکول میں آ کر اچھا لگا
بچوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں مختلف نظمیں بھی یاد کیں
تین ماہ کی چھٹیوں کے بعد بچے دوبارہ سکول پہنچ کر بہت خوش دکھائی دئیے، کیمرہ مین جمیل کیانی کے ساتھ انور عباس، وقت نیوز اسلام آباد