منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے وابستگان ماڈل ٹاؤن شہداء کے قصاص تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) منہاج القرآن کے وابستگان ، ماڈل ٹاؤن شہداء کے قصاص تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملے گا ، شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان کے خونی حکمران پھانسی کے پھندے پر لٹکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک فرانس و یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری اور جنرل سیکریٹری قاری طاہر عباس گورایہ نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن انکوائری رہورٹ منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے راہنماؤں نے کہا کہ ظالم کی رسی دراز ضرور ہوسکتی ہے لیکن بے گناہوں کا خون ضائع نہیں جائے گا۔ اور ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ذمہ دار کیفیت کردار کو پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے تمام قومی اداروں میں اپنے پالتو اور زر خرید لوگ اہم عہدوں پر تعینات کئے ہوئے ہیں جو حق اور انصاف کی بجائے شریف برادران کی چمچہ گیری میں لگے رہتے ہیں۔سوائے فوج کے ادارے کے تمام ادارے حکمرانوں کے گھر کی لونڈی بن چکے ہیں۔ ملک میں نہ امن و امان ہے اور نہ ہی روزگار۔ بجلی ہے اور نہ ہی گیس۔ عوام مہنگائی ، گرمی ۔ بیروزگاری اور انصاف کی عدم فراہمی کے سبب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ اور حکمران بادشاہوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ انۂوں نے مزید کہا کہ ستائیس سال قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارٹی کی بنیاد رکھی عوامی تحریک نے ان ستائیس سالوں میں تن من دھن کی بازی لگا کر پاکستان کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس سال پہلے لگایا گیا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے۔اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم پر ظالم حکمرانوں کے خلاف مارچ بھی کریں گے اور دھرنے بھی دیں گے ہماری جدوجہد ان حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ اور اس تحریک کیلئے ہم تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔