وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسستے اتوار بازارشہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے،

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسستے اتوار بازارشہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے،

موسم گرما کے تازہ پھل، سبزیاں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء سے سجے اسٹالز، یہ ہے اسلام آباد کا سستا اتوار بازار،مگر یہاں کچھ بھی سستا نہیں ہے، رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیںریلیف کی غرض سے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اتوار بازار میں اشیا کا معیار تو اچھا ہے لیکن انکے دام انکی پہنچ سے باہر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سستے اتواربازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وفاقی دارالحکومت کے سستے بازاروں میں اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں،

Most Popular