جہلم میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثےکےنتیجےمیں بارہ افراد جاں بحق ہوگئےجاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں حادثےکئی افرادکی حالت تشویشناک ہے

جہلم میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثےکےنتیجےمیں بارہ افراد جاں بحق ہوگئےجاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں حادثےکئی افرادکی حالت تشویشناک ہے

جہلم میں ٹریفک کے المناک حادثے میں کئی گھروں کے چراغ گل ہو گئے, جی ٹی روڈ پر کار اور وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا, جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے, حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں, حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں, اور متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا, ریسیکوذرائع کے مطابق دس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد نے ہسپتال جا کر دم توڑا, جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں, حادثے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے, مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا, جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی, دونوں گاڑیوں کی تیز رفتاری کی باعث خوفناک تصادم ہوا اور جانی نقصان بھی زیادہ ہوا, دوسری جانب زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں

Most Popular