کراچی: اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, ایک شخص جاں بحق, دو خواتین سمیت چارافراد زخمی.

کراچی: اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, ایک شخص جاں بحق, دو خواتین سمیت چارافراد زخمی.

اورنگی ٹاون پندرہ نمبربنگلہ بازارکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوخواتین سمیت چارافراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی خواتین کی شناخت فرزانہ اور رانی بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا بائیس سالہ بابو راستے میں ہی دم توڑگیا، واقعے کے بعد ملزمان فرارہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے بس کونذرآتش کردیا، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، صورتحال پرقابوپانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اورحالات پرقابوپالیا گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں تین مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق تینوں افراد پتھارے کوآگ لگانے کی کوشش کررہے تھے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular