فیس بک پر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی اغوا کرنیوالا گرفتار
کراچی میں مبینہ ٹائون پولیس نے نوجوان لڑکی سے فیس بک پردوستی اور شادی کا جھانسہ دیکر اغوا کرنے والے ملزم کو سفاری پارک کے قریب فلیٹ سے گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ایس ایچ او معراج انور نے بتایا کہ مبینہ ٹاون کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4-A میں واقع عظیم گبول گوٹھ کے رہائش رحیم نے تھانے میں 6 اگست کو درخواست دی تھی کہ اس کی نوجوان بیٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کے موبائل فون کی لوکیشن حاصل کر کے مین یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب واقع ایک عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ملزم جاوید کو گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔یاد رہے کہ لڑکی گزشتہ دو روز سے ملزم کے قبضے میں تھی اور ان کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی۔ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بلوایا تھا اور بعدازاں اسے اغوا کر کے فلیٹ میں رکھا ہوا تھا۔