پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 81 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

 پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس  کے سرچ آپریشن کے دوران 81 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

خیبر پی کے میں پولیس کا دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران فقیر آباد لطیف آباد ،وزیر آباد سے تریپن مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پشاور کے علاقے ناصرباغ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اس دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Most Popular