تشدد کا شکار ننھی طیبہ کے والدین ہونے کے نئے دعویدار سامنے آ گئے

تشدد کا شکار ننھی طیبہ کے والدین ہونے کے نئے دعویدار سامنے آ گئے

وفاقی دارالحکومت میں تشدد کا شکار ننھی طیبہ کے والدین ہونے کے دو اور دعوے سامنے آئے ہیں۔ لیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے دونوں خاندان اسلام آباد پہنچ گئے۔ لیہ سے تعلق رکھنے والے نئے دعویدار والد یاسین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل اُس کی بیٹی گم ہو گئی تھی جس کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ ٹی وی پر طیبہ کی خبر دیکھی، فوٹیج میں وہ اُن کی بیٹی نادیہ دکھائی دی۔ دوسری طرف ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اسلام آباد پہنچنے والے روشن بی بی اور محمد ایاز کا کہنا ہے کہ طیبہ اُن کی بیٹی ہے۔ پولیس نے مبینہ والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے پمز پہنچا دیا ہے۔نئے خاندانوں کا بھی پمز میں ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کے بعد ہی حقیقت سامنے آ سکے گی۔ اب تک پانچ خاندان طیبہ کے وارث ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

Most Popular