گوجرانوالہ میں گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا

گوجرانوالہ میں گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا


گوجرانوالہ اور گردونواح میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی، شہر کے مختلف علاقوں سے روزانہ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ستر سے اسی مریضوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے، گیسٹرو کے مریضوں کی بڑی تعداد میں ہسپتال آمد کے پیش نظر وارڈز میں جگہ کم پڑ گئی، بچوں کی بڑی تعداد بھی گیسٹرو کا شکار ہو رہی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق برسات کے موسم میں کھانے پینے میں بے احتیاطی اور ریڑھیوں پر فروخت ہونے والی غیر معیاری اشیائے خورونوش کھانے سے گیسٹرو کا مرض پھیلتا ہے، شہریوں کو برسات کے موسم میں گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے معیاری اور صاف اشیاء خورونوش کا استعمال کرنا چاہیے،،، کیمره مین علی عمران کے ساتھ تنویر بٹ وقت نیوز گوجرانوالہ

Most Popular