پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دلکش اشتہاروں کے ذریعے بسکٹ بیچنے والی فیکٹری سیل کر دی۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یسین نے ٹیم کے ہمراہ لاہور، شیخوپورہ روڈ پر واقع بسکٹ فیکٹری پر چھاپا مارا۔ فیکٹری میں چوہوں کی باقیات اور حشرات پائے گئے۔ ضائع شدہ اور خراب خام مال کو بسکٹس کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ بسکٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور دیگر اشیاء کا خرید اور دیگر ریکارڈ موجود نہیں تھا۔بسکٹس کا آٹا تیار کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس بھی موجود نہیں تھے جس پر فیکٹری کا مکسنگ یونٹ سیل کر دیا گیا۔ وزیر خوراک بلال یسین کا کہنا ہے کہ کروڑوں منافع کمانے والی انڈسٹری کو شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ فیکٹری کے باقی تمام پروڈکشن یونٹس بھی چیک کیے جائیں گے۔