جنوبی وزیرستان میں گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ

 جنوبی وزیرستان میں گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ


ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا،،، دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے،،، زخمیوں اور لاشوں کو ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وانا متنقل کردیا گیا،،، پولیٹکیل انتظامیہ نے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا،،، دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں موجود متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا،،، افغانستان سے متاثرین کی واپسی کا عمل پیر سےشروع کیا جائے گا، جس کیلئے غلام خان میں تمام اتنظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،،، متاثرین کی واپسی کا فیصلہ پاک افغان بارڈرغلام خان زیروپوائنٹ پر جرگہ میں ہوا،،، جس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔۔ متاثرین کی واپسی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔۔

Most Popular