آٹھ سال کا کچرا سو دن میں اٹھانا ممکن نہیں,میئر کراچی وسیم اختر

 آٹھ سال کا کچرا سو دن میں اٹھانا ممکن نہیں,میئر کراچی وسیم اختر

میئر وسیم اختر نے سو روزہ صفائی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں جت مںصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔انہوں نے گارڈن جماعت خانہ میں سڑکوں کی پیوند کاری اور تعمیر اور سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔ گارڈن کے ہی علاقے میں ڈلشا روڈ پر کارپیٹنگ کا معائنہ کیا۔ بعد میں وسیم اخترنے اورنگی ٹاون دس نمبر مارکیٹ اسٹاپ میں سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اگر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو بلدیاتی نمائندوں کی تجاویز پر عمل کرلیں تو عوامی مسائل بہت جلد حل ہوسکتے ہیں, وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہماری سو روزہ مہم میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کراچی میں ایک دن کا کچرا بارہ ہزار ٹن سے زائد پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف چار ہزار ٹن صاف کیا جاتا ہے

Most Popular