داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت4زخمی

داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق، خاتون سمیت4زخمی

لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاون میں داماد نے بچوں کے جھگڑے پر سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آصف ٹاون میں ملزم ذیشان نے بچوں کی لڑائی پر طیش میں آکر اپنے سسرال والوں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے ملزم کے 4برادر نسبتی اور ساس زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہارون دم توڑ گیا ہے۔ دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

Most Popular