سکھر میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں

سکھر میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں

سکھر میں سولہ فراریوں نے رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار ڈالنے والے افراد کا تعلق نندوانی قبائل سے ہے اوریہ تمام افراد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا اور لوٹ مار کے علاوہ دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہتھیارڈالنے کی تقریب میں کمانڈرشہباز رینجرز امتیاز خان، ڈی آئی جی فیروز شاہ اور کمشنرسکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ہتھیار ڈالنے والے افراد کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔ سیکٹرکمانڈر رینجرز کرنل امتیاز، کمشنر اور ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور قومی پرچم دیئے گئے۔ رینجرز سیکٹر کمانڈر کرنل امتیاز کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے ملزمان کا کہنا تھا کہ آٓئندہ کسی بھی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے۔

Most Popular