کاسی روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5افراد جاں بحق

کاسی روڈ پر دہشتگردوں کی  فائرنگ، 5افراد جاں بحق

کوئٹہ میں کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے وین کو نشانہ بنایا۔ وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے جبکہ مسافروں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وین کاسی روڈ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3ہزارہ برادری کے افراد بھی شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا جہاں مرنے والوں کی شناخت حاجی محمد ،صالح محمد ،خادم حسین ،سید سرور اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں ۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی ۔

Most Popular