فیروزوالا میں نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ اور اسکی فیملی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فیروزوالہ میں نامعلوم مسلح افراد ایڈووکیٹ عبدالرؤف کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ عبدالرؤف ان کی اہلی اور دو سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ سالہ بچہ محفوظ رہا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کئے،، تینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا تھا یا پھر ڈکیتی کی واردات پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔