شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،3 اہلکار شہید،7 زخمی
بزدل دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز کے خلاف ایک اور گھناؤنی کارروائی، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دوسلی کے قریب مسلح دہشتگردوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔