لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال  دسویں روز بھی  جاری

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریضوں کی جان پر بن آئی۔ نوروز قبل شروع ہونیوالی ہڑتال آج بھی جاری ہے جس نے مریضوں کو سخت پریشانی سے دوچار کررکھا ہے۔ مسیحاؤں نے ہسپتالوں کو ہی احتجاجی پوائنٹ بنا لیا ہے اور ڈاکٹرز اپنا مسیحائی کا حلف ہی بھول گئے ہیں۔ دور دراز سے لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے پہنچنے والے مریض بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کو برطرف کئے جانے کے باوجود ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں اور ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروس بھی بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

Most Popular