حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
موسم سرما کی چھٹیاں شیڈول کے مطابق 22 تا 31 دسمبر تک ہوں گی۔ صوبہ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند رہیں گے، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن تعلیمی اداروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ سندھ میں تعطیلات موسم سرد اور خشک ہونے کے باعث دی گئی ہیں تاہم جنوری میں ٹھنڈ میں اضافے کی صورت میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔