ریسنگ اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
موٹر سائیکل آلٹریشن کرنے والے مکینکس بھی نہیں بچ سکیں گے۔۔۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے سے سی ویو سے اب تک 34 سے زائد گاڑیاں موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سی ویو اور اطراف کے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اور ریسنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس اہل کاروں نے ساحل سمندر کی جانب جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کر رہے ہیں،،، سی ویو پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غیر قانون دوڑ کو روکنے کیلئے پولیس اہل کاروں نے منچلوں کو سی ویو جانے سے روک دیا ہے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چینکنگ کے دوران کسی قسم کے اسلحہ کی موجودگی سے متعلق بھی آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف وزری کے مرتکب افراد کیخلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ڈبل کیبن کو بھی سیاہ شیشوں کے باعث روکا گیا ، تاہم شور شرابا کرنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔