حیدرآباد میں ایک گھر سےمیاں بیوی سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

حیدرآباد میں ایک گھر سےمیاں بیوی سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

حیدر آباد کے علاقے سرفراز کالونی کے مکان سے کفایت، اس کی بیوی شاہین اور تین کمسن بچوں کی لاشیں ملیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پورسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں سمیت میاں بیوی کی موت زہر کھانے کے باعث ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں, دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کفایت سیلز مین کی نوکری کرتا تھا اور اس کا اپنے بھائیوں کے ساتھ کوئی تنازعہ بھی چل رہا تھا

Most Popular