فیصل آباد: 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد: 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد(آن لائن)ٹریفک دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، آن لائن کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 100ر ب میں رہائش پذیر ستر سالہ رسولاں بی بی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی تھی جسے طبی امداد کےلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ‘ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرنے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے سپرد کردی ہے ۔جبکہ علامہ اقبال کالونی میں رہائش پذیر 75سالہ محمد رفیق ولد لال دین وارث پورہ میں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا جہاں وہ سڑک کراس کررہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے ٹکر مار کر زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا ‘جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ہے ۔

Most Popular