ملتان میں پلازے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے

ملتان میں پلازے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے

ملتان کے معروف علاقے بوسن روڈ پر واقع پلازہ اس وقت منہدم ہوا جب بلڈنگ کی بالائی منزل پر تعمیرات اور پہلی منزل پر ہالز کو وسعت دینے کے لیے توڑ پھوڑ کا عمل جاری تھا، ملبے تلے کئی افراد دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا, سانحے کی شدت کے پیش نظر پاک فوج کے دستے کو بھی طلب کیا گیا، فوجی جوانوں نے، ریسکیو ، رضا کاروں، ایدھی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر آپریشن میں حصہ لیا، بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا, اس دوران دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے,حادثے کی خبر سنتے ہی شہر بھر سے بوسن روڈ پہنچ گئے، اور دیوانہ وار اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے,ملتان میں عمارت گرنے کا پہلا واقعہ نہیں, ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ تعمیرات کے لیے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے

Most Popular