کراچی زو میں سمبا نامی ایشیائی نسل کا شیر ہلاک ہو گیا، عمر13 سال تھی
کراچی کا ’’سمبا‘‘ مر گیا، کراچی زو میں سمبا نامی ایشیائی نسل کا شیر ہلاک ہو گیا، ترجمان بلدیہ عظمی کے مطابق مرنے والا شیر 13 سال سے زائد عمر کا تھا،، شیر کی طبعی عمر 18 برس ہوتی ہے،، پچھلے ماہ کی 20 تاریخ سے اس کا علاج جاری تھا،، جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹر زو نے میڈیا کو بتایا کہ سمبا کی طبعیت تین دن سے خراب تھی ،، آج پنچرے میں مردہ پایا گیا، ڈائریکٹر زو نے اعتراف کیا کہ چڑیا گھر کے ویٹنری ڈاکٹرز ایشیائی شیر کا علاج کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔میئر کراچی وسیم اختر نے چڑیا گھر میں شیر کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کرلی،، پوسٹ مارٹم کے بعد شیر کے مرنے کی وجہ معلوم ہوسکے گی،، شیر کا پوسٹ مارٹم ویٹرنری ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیا جارہا ہے