ملتان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے
ملتان کے تھانہ صدر جلال پور پیروالا میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوڈاکو مارگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو اعجاز اور اسلم پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس گرفتار ڈاکووں کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔