کوئٹہ میں گزشتہ روز جی پی او چوک پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے

کوئٹہ میں گزشتہ روز جی پی او چوک پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے

دہشت گردوں نے کوئٹہ کو لہو میں رنگ دیا، صوبائی اسمبلی کے قریب جے پی او چوک پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر کی فضا سوگوار ہے، ملک دشمنوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی ادارے کے ٹرک کو نشانہ بنایا، خودکش دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید ہوئے، پچیس زخمی اب بھی سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں ہیڈ کانسٹبل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،،، جس میں قتل اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ابتدائی تحققات کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا جو صوبائی اسمبلی کی طرف جارہا تھا، راستہ نہ ملنے پر خود کو کانسٹبلری کے ٹرک کے قریب اڑا لیا، خود کش حملہ آور کی عمر 15سے 20 سال کے درمیان تھی دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا۔کوئٹہ خودکش دھماکے کے بعد صوبے بھر میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے

Most Popular