شیخ رشید تحریک انصاف فرانس کے سینیر راہنما یاسر خان کی دعوت پر پیرس پہنچ گئے۔ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان کے معروف سیاستدان , عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید آج پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنماؤں کی دعوت پر پیرس پیچ گئے ہیں آج شام کو ایک مقامی ریسٹورنٹ پر خصوصی خطاب بھی کریں گے جس میں پاکستانی کیمونیی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔شیخ رشید کی ہیرس میں میزبانی کے فرائض یاسر خان اورطاہر اقبال ادا کر رہے ہیں۔ پیرس کے نارڈ ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں یاسر اقبال خان ، طاہر اقبال ، منوراقبال جٹ،اشفاق چوہدری ،عمر رحمان ، گلزار لنگڑیال و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اور شیخ رشید کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔