پنجاب کے مختلف شہروں میں ضدی ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری ہے

پنجاب کے مختلف شہروں میں ضدی ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری ہے

پنجاب کےمختلف شہروں میں ضدی ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ،، ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری ہے ،، جس سے مریضوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ،، پنجاب حکومت اب تک درجنوں ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے،انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرفی کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز ہڑتال کر رہے ہیں ، لاہور کے سول اور جناح اسپتال سمیت ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی، سول اسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل ہے،فیصل آباد، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دے رہے ہیں ، جس سے مریض رل کر رہ گئے ہیں ،، ادھر وزیرصحت کی جانب سے ڈاکٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے،، تاہم ضدی ینگ ڈاکٹرز کسی کی بات سننے کو تیار نہیں 

Most Popular