خواتین کے حقوق اجاگر کرنے اور انکی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پشاور میں رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
خواتین کی حوصلہ افزائی ان میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پشاور کے تاریخی پارک گور گھٹری میں فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ فیسٹیول میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ گھریلو خواتین اور ہنر مند لڑکیوں کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے گئے جہاں ثقافتی اشیاء روایتی کھانے، دیدہ زیب ملبوسات اور خصوصا ہاتھ سے بنائی گئی اشیاء دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتی رہیں۔اس موقع پر وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتیوں کو نکھارنا ہے کیونکہ ہمارے
اس موع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ خواتین ہر دور میں ظلم و تشدد کا شکار رہی ہیں۔ بدقسمتی سے ان کی آواز بلند کرنے اور انکی داد رسی کیلئے بہت کم افراد ہیں جو آگے آتے ہیں۔ ایسے فیسٹیولز منعقد ہوتے رہنے چاہییں تاکہ خواتین کو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا رہےفیسٹیول کے منتظمین اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جہاں اس اقدام سے خواتین کے حقوق اور فرائض کے بارے میں شعور و آگہی پیدا ہوگی وہیں خواتین کیخلاف منفی رویوں کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ کیمرہ ٹیم کے ساتھ بشریٰ علی وقت نیوز پشاور ۔