لاہور: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاںبحق، 3 زخمی
لاہور کے علاقہ ملتان روڈ پر زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاںبحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور سریا چھت پر منتقل کر رہے تھے اس دوران سریا 440 وولٹ کی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تین مزدور فوری طور پر کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گئے جبکہ تین کی حالت غیر ہو گئی تینوںزخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ جاںبحق مزدوروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جاںبحق ہونے والے مزدوروں میں محبوب،قیصر اورشکیل شامل ہیں۔