ساہیوال: ڈاکوﺅں نے 17لاکھ86ہزار 8سو روپے کی نقدی، زیورات اور مویشی لوٹ لیے۔

ساہیوال: ڈاکوﺅں نے 17لاکھ86ہزار 8سو روپے کی نقدی، زیورات اور مویشی لوٹ لیے۔

ساہیوال(آن لائن) یہاں نواح میں ڈاکوﺅں نے 17لاکھ 86ہزار اور8سو روپے کی نقدی ، زیورات او ر مویشی لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پہلی واردات ایسٹ بلاک سکیم نمبر2میں ہوئی یہاں ایک میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد یاسر کے گھر میں 4ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 86ہزار 850روپے کی نقدی ایک لائسنسی پسٹل ایک لائسنسی رائفل اور تین لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات ساہیوال لاہور روڈ پر چک 9-87ایل میں آباد احمد کے ڈیری فارم پر ہوئی یہاں چار ڈاکوﺅں نے فارم کے منشی محمد اشرف اور دیگر ملازمین کو یرغمال بنا کر 9لاکھ روپے مالیت کے 2گائیں ، ایک بھینس ، اور تین بچھڑے چھین کر ایک ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔تیسری واردات چک 12-57ایل میں ایک بیوپاری مقبول احمد کے گھر چار مسلح ڈاکوﺅں کا گروہ گھس آیا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دو لاکھ روپے کی نقدی اور تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور چار موبائل فونز لوٹ کر اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ فرید ٹاﺅن ، پولیس غلہ منڈی اور اوکانوالہ نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

Most Popular