لاہورہائیکورٹ نے چوری کے مقدمے میں گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی

لاہورہائیکورٹ نے چوری کے مقدمے میں گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے گلورکار بلال سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بلال سعید نے بتایا کہ مخالفین نے پولیس سے سازباز کر کے اس کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے، لہذا اس کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، مدعی مقدمہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ گلوکار بلال سعید نے ساتھیوں کے ہمراہ رخسانہ نامی خاتون کے گھر سے آٹھ کروڑ روپے کے زیورات نقدی اور سامان چوری کیا جبکہ ملزمان پولیس کے پاس تفتیش کے لئے بھی پیش نہیں ہو رہے، جس پر عدالت نے چوری کے مقدمے میں گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی، عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم گلوکار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا ۔

Most Popular