ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا

ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا

ٹیکسلا کےنواحی علاقے لوسرشرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی خالہ فوزیہ اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ فوزیہ کا بھانجا تھا،جس نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے تمام افراد کو قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چھ میں سے دو لاشیں ایک گھر جبکہ چار لاشیں دوسرے گھر سےملی ہیں، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

Most Popular