کراچی کے مختلف علاقوں می رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کوگر فتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیا

کراچی کے مختلف علاقوں می رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کوگر فتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیا

کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کی جانب سے تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز نے بن قاسم اور میمن گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دوسرا ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، تاہم ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر گیارہ میں شہری سے لوٹ مار میں مصروف دو ملزمان کو گشت پر مامور پولیس نے گھیرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو ساجد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے 

Most Popular