کراچی:گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف گلوکار ارشد محمود کولوٹ لیا۔

کراچی:گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف گلوکار ارشد محمود کولوٹ لیا۔

کراچی ۔ 11جنوری (اے پی پی)کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف گلوکار ارشد محمود کولوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ارشد محمود اپنی فیملی کے ہمراہ گلستان جوہر سے گزررہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارمسلح ڈاکوﺅں نے ان سے لوٹ مار کی۔مسلح افراد نے ارشد محمود،ان کی اہلیہ اور بیٹی سے پرس ،موبائل فونزاور نقدی چھینی اور فرارہوگئے۔ارشد محمودبدھ کی صبح ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے۔گلوکارارشدمحمود نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔پولیس کے مطابق ارشدمحمود اور ان کی فیملی سے لوٹ کی رپورٹ پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Most Popular