لاہور: کنسٹرکشن کمپنی کے عارضی دفتر میں آگ لگنے سے7 افراد جاں بحق،9 افراد زخمی

لاہور: کنسٹرکشن کمپنی کے عارضی دفتر میں آگ لگنے سے7 افراد جاں بحق،9 افراد زخمی

لاہور کے علاقہ محمود بوٹی کے قریب کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص ک بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمود بوٹی کے قریب واقعہ ایک کنسٹرکشن کمپنی کے عارضی دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔ کنسٹرکشن کمپنی کے عارضی دفتر کی بناوٹ میں زیادہ تر لکڑی استعمال ہوئی تھی۔ آگ نے پورے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا اور صرف پانچ منٹ کے اندر دفتر کو اس طرح شدت سے لپیٹ می ں لے لیا کہ دفتر میں موجود کسی شخص کو باہر جانے کا موقع نہ مل سکا۔ آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جن میں فائر فائٹر بھی موجود تھے موقع پر پہنچ گئے اوردفتر میں موجود آٹھ افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جو تقریبا پوری طرح جل چکے تھے ، سات افراد اس دوران دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ آگ لگنے کے بعد دفتر میں ویلڈنگ پلانٹس کیلئے رکھے گیس کے سلنر بھی دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیموں اور فائر فائٹر ز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا تا ہم کولنگ کے بعد جب سرچ آپریشن ہو گا تو اس بات کی تسلی کی جائے گی کہ آیا دفتر کے اندر کسی اور شخص کی لاش تو موجود نہیں ہے ۔

Most Popular