زینب قتل کیس کے خلاف پنجاب بھر میں وکلا سراپا احتجاج ہیں

زینب قتل کیس کے خلاف پنجاب بھر میں وکلا سراپا احتجاج ہیں

زینب قتل کیس کیخلاف ملک بھر میں عوام کے غم و غصے کی لہر میں کمی نہ آسکی۔ شہریوں کے ساتھ وکلا بھی افسوسناک واقعے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب بار کونسل کیجانب سے قصور واقعے کیخلاف ہڑتال کی کال پر لاہور کی ضلعی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہورہے۔ سیالکوٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث چار ہزار سے زائد فوجداری و سول مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار شوکت علی چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ تشویشناک ہےجس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ملتان کے وکلا نے بھی واقعے کیخلاف مکمل ہڑتال کررکھی ہے۔ وکلا ڈسٹرکٹ کورٹس اور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار زبیر یوسف کا کہنا ہے کہ قصور واقعہ انسانیت کے نام پر دھبہ ہے اور ملتان کے وکلا ءاس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کے قصور واقعہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے۔

Most Popular