مورو میں ٹریلراور کار میں خوفناک تصادم، 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
ضلع نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مورو کے قریب تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار دو خواتین صنم بی بی، شبانہ بی بی،دو سالہ حسنی ، ایک سالہ ولید اور چار سالہ آمنہ دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حادثہ قومی شاہراہ سدھوجا مل کے قریب پیش آیا جب کہ مرنے والوں کا تعلق شاہ پور جہانیاں سے تھا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں ۔